2025-09-28@07:49:11 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«فیکٹری ایریا»:
لاہور: فیکٹری ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ ارسلان گھر سے اسکول گیا تھا اور اسکول یونیفارم میں ہی راستے میں جھولے پنگوڑے سے کھیلتا رہا اور واپس گھر نہ پہنچا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے بچے کے والد ممتاز احمد کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا۔ ایس پی کینٹ کی...
دبئی میں ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹس کی مانگ عروج پر پہنچ گئی ہے، لیکن ایسے موقع پر محنت کشوں کے لیے خوش خبری آگئی۔ دبئی کے بزنس مین اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے جنوبی ایشیائی محنت کشوں کو 700 مفت ٹکٹس فراہم کیے ہیں۔ انیس ساجن کا کہنا تھا کہ کرکٹ ان کا بھی جنون ہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ دبئی میں کام کرنے والے محنت کش بھی اس خوشی اور جوش کا حصہ بنیں۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے نہ صرف ٹکٹس تحفے میں دیے بلکہ ان کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ سروس کا بھی انتظام کیا۔ ٹکٹس...
دبئی میں ایک فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کردیے۔ ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے جس کا شائقین کرکٹ شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ دبئی میں اس میچ کے ٹکٹس کی مانگ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے لیکن ایسے موقع پر محنت کشوں کے لیے خوشی کی خبر سامنے آئی کہ انہیں ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کے لیے 700 مفت ٹکٹس فراہم کیے گئے۔ یہ اقدام دبئی میں مقیم نامور بزنس مین اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے کیا جنہوں نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو ٹکٹس دیے تاکہ وہ...
لاہور: پولیس نے مساجد سے نمازیوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم مساجد میں نمازیوں کے موبائل چوری کر کے رفوچکر ہو جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم نے فیکٹری ایریا مسجد سے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوتے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موبائل برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق امام مسجد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی نشان دہی کر دی اور گرفتار ملزم احتشام ریکارڈ یافتہ ہے اور مزید کارروائی کے لیے ملزم کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کر کے 6معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10لاکھ جرمانہ اور 1مشہور بیورجز فیکٹری بند کروا دی ۔ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی معروف فوڈ انڈسٹریز پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگئیں ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور بھر میں کریک ڈائون کیا ، معروف بیورجز انڈسٹری، آئسکریم فیکٹری، کافی،کیک پروڈکشن یونٹس،آئل مل کیخلاف ایکشن،چیکنگ کے دوران 2من شہد،مصالحہ جات،کیمیکلزتلف کر دیئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، سٹوریج پروسیسنگ ایریا میں مکھیاں، چھپکلیاں، چوہے، فنگس زدہ دیواریں پائی گئیں،...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال کے حوالے سے فیکٹ شیٹ جاری کردی ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد 100 میں ملی میٹر، گجرانوالہ 47 اور جھنگ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 13 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، دریائے...
— فائل فوٹو پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے پنجاب) نے مون سون اور فلڈ کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد میں 100 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں47 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب میں نچلے، خانکی اور قادر آباد پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلےدرجےکا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 30 ہزار 690 اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 14ہزار کیوسک تک ہے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ تربیلا...

معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں
معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)معرکہ حق کے دوران عالمی منظر نامے پر حالیہ رسوائی اور تذلیل کے باوجود، بھارتی حکومت کے زیر اہتمام پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں سراسر جھوٹ اور من گھڑت خود ساختہ کہانیوں کو منتشر کرنے کے لیے انتھک کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سفارتی اور سیاسی سطح پر ذلیل و خوار ہونے کے بعد اب بھارت اپنا بہترین ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ ہر سطح پر ذلت آمیز ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی خبروں کی فیکٹریاںسے من گھڑت خبریں وائرل کی جانے لگیں ۔ امریکہ...
کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، 5 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں ہے، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقامی کنسٹرکشن کمپنی ٹیوب ویل کےلیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کر رہی تھی، کہ وہان اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ کراچی: کورنگی کراسنگ پر آگ21 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکیکراچی کے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا ڈا¶لینس فیکٹری کے قریب لنڈے کے گودام (کپڑوں) میں آتش زدگی، سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) ٹیم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے وقوع پر فوراً رسپانس کر کے آگ کو قابو پالیا ہے ،کولنگ کا عمل جاری ہے،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ کاٹن مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
امریکا کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے میں خوفناک ٹکراؤ کے نتیجے میں 67 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار حیران کن طور پر سابق حکومت کی گئی بھرتیوں پر دھر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ایوی ایشن میں بھرتیوں کے میعار پر سوالات تو اُٹھائے تاہم وہ اپنے دورِ اوّل میں خود کیا کرتے رہے؟ اس حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ماضی کو کنگھالا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی کارکردگی اور بھرتیوں کے طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر سول ایوی ایشن کے ایئر کنٹرولر میں معذوری کے شکار افراد کی بھرتی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شورا اتحاد کوٹری کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو کمپنیوں میں روزگار نہ دیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر قادر بخش شورو، مجید احمد شورو، مظہر علی شورو، عظیم شورو اور شاہنواز برفت سمیت دیگر نے کہا کہ کوٹری سائٹ ایریا کے کارخانوں اور فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے روزگار نہیں دیا جا رہا، جبکہ جن لوگوں کو کولگیٹ کمپنی میں رکھا گیا تھا، انہیں بھی اب نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر دیگر صوبوں سے آنے والے افراد کو رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد روزگار کے لیے پریشان ہیں۔...