لاہور: ڈیفنس فیکٹری ایریا میں مبینہ مقابلے میں 2 زیر حراست ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
لاہور:
سی سی ڈی (C.C.D) نے ڈیفنس کے فیکٹری ایریا میں مبینہ مقابلے کے دوران دو زیر حراست ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو باب پاکستان ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت نفیس اور سلمان کے نام سے ہوئی۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 23 سال کی لڑکی کو نامعلوم شخص تشویشناک حالت میں میو اسپتال چھوڑکرفرار ہوگیا۔