لاہور: نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
لاہور:
فیکٹری ایریا گلستان کالونی میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر والد کے پستول سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ حمزہ بٹ ولد طارق محمود کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے پستول قبضہ میں لے لیا اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔
ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ جنگ کا شدید ذہنی دباؤ، ایک اور اسرائیلی فوجی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
غزہ میں جاری دو سالہ جنگ میں شامل ایک اور اسرائیلی فوجی نے خودکشی کرلی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق رافیل بارزانی نامی فوجی غزہ میں کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
رپورٹس کے مطابق بارزانی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) میں مبتلا تھا، جو جنگی صدمات کے باعث پیدا ہونے والی ذہنی کیفیت ہے۔
اس بیماری میں مریض کو خوفناک خواب، فلیش بیک اور ذہنی بے چینی کا سامنا رہتا ہے، جس سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں۔
اس واقعے کے بعد غزہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی بیماریوں اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اسرائیل میں اندرونی سطح پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔