امریکا کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے میں خوفناک ٹکراؤ کے نتیجے میں 67 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار حیران کن طور پر سابق حکومت کی گئی بھرتیوں پر دھر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ایوی ایشن میں بھرتیوں کے میعار پر سوالات تو اُٹھائے تاہم وہ اپنے دورِ اوّل میں خود کیا کرتے رہے؟ اس حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ماضی کو کنگھالا گیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی کارکردگی اور بھرتیوں کے طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر سول ایوی ایشن کے ایئر کنٹرولر میں معذوری کے شکار افراد کی بھرتی پر سوالات اٹھائے تھے۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں نیو یارک پوسٹ اور فاکس نیوز کے 2024 کے آرٹیکلز کا حوالہ دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایوی ایشن معذوری کے شکار افراد کو بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان آرٹیکلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شدید ذہنی معذوری، نفسیاتی مسائل اور دیگر جسمانی و ذہنی حالتوں والے افراد کی بھرتی کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا رہا ہے۔

لیکن ٹرمپ کے دعوے میں چند بڑی غلطیاں اور حقائق کے منافی باتیں سامنے آئیں:

ٹرمپ کا دعویٰ کہ فاکس نیوز کا آرٹیکل ایک ہفتہ قبل آیا تھا؛

ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ فاکس نیوز کا آرٹیکل ان کے حلف اُٹھانے سے ایک ہفتہ قبل آیا تھا لیکن حقیقت میں یہ آرٹیکل گزشتہ برس 14 جنوری کو شائع ہوا تھا۔

ٹرمپ کے دور میں ایوی ایشن میں بھرتیوں کا طریقہ کار کیا تھا؛

حقیقت یہ ہے کہ FAA کی ویب سائٹ پر معذوری کے شکار افراد کی بھرتی کا طریقہ کار ٹرمپ کے پہلے دور میں بھی موجود تھا اور 2013 سے یہ کوششیں جاری تھیں جب کہ ٹرمپ کے پہلے دور میں 2020 تک اس پر زور دیا جاتا رہا ہے۔

ٹرمپ کے دور میں بھی معذوری کے شکار افراد کی بھرتی کی پالیسی تھی؛

 فیڈرل ایوی ایشن نے 2019 میں ایک پروگرام شروع کیا تھا جس کا مقصد معذوری کے شکار افراد کو ایئر ٹریفک آپریشنز میں کیریئر کے لیے تیار کرنا تھا۔

اس کے اگلے ہی برس یعنی 2020 میں بھی معذوری کے شکار افراد کے لیے بھرتی کی کوششوں کو بڑھایا گیا تھا۔

معذوری کے شکار افراد کی بھرتی کا تناسب کم تھا؛

ٹرمپ کے پہلے دور میں بھی فیڈرل ایوی ایشن کے سالانہ معذوری کے شکار افراد کی بھرتی کا تناسب 2 فیصد تھا اور یہ شرح عموماً اس حد کے قریب رہتی تھی۔

ایئر کنٹرولر معذور ہیں ؟

ایئر کنٹرولر کی جاب کے لیے ہاتھ یا پاؤں سے معذور افراد کو بھرتی بھی کیا جاتا ہے کیوں کہ وہاں کام کی نوعیت ایسی ہے کہ ہاتھ یا پاؤں سے معذور افراد بآسانی کام کرسکتے ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: معذوری کے شکار افراد کی بھرتی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر کنٹرولر ٹرمپ کے میں بھی کے لیے

پڑھیں:

لاہور،بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:۔ لاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، اس حادثے میں رکشے میں بیٹھی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے جن میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 بچوں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفین میں67سالہ شفیق، اس کی اہلیہ60سالہ شبانہ، بیٹا35سالہ ساجدشامل ہیں، ساجدکی اہلیہ32سالہ اقرابھی حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ٹرک کے رکشے پر الٹنے کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہونے کا پیغام دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حادثے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور حادثے کے اسباب کی نشاندہی کر کے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مو ¿ثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور متاثرین کو انصاف دلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کینٹکی، کارگو طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی
  • کراچی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کا گن مین گرفتار، لیاقت محسود کی گرفتاری کیلیے چھاپے
  • ڈمپر حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج، ایسوسی ایشن کے سربراہ  کی سپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی مشتعل ہجوم پر مبینہ فائرنگ
  • ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار
  • کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
  • بھوک کا شکار امریکہ اور ٹرمپ انتظامیہ کی بے حسی
  • لاہور،بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4افراد جاں بحق
  • لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع