معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)معرکہ حق کے دوران عالمی منظر نامے پر حالیہ رسوائی اور تذلیل کے باوجود، بھارتی حکومت کے زیر اہتمام پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں سراسر جھوٹ اور من گھڑت خود ساختہ کہانیوں کو منتشر کرنے کے لیے انتھک کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سفارتی اور سیاسی سطح پر ذلیل و خوار ہونے کے بعد اب بھارت اپنا بہترین ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ ہر سطح پر ذلت آمیز ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی خبروں کی فیکٹریاںسے من گھڑت خبریں وائرل کی جانے لگیں ۔ امریکہ پاکستان تعلقات نے گزشتہ تین دنوں میں وہ حاصل کیا جو بھارت تین دہائیوں میں حاصل نہیں کر سکا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبرکو مستردکر دیا ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبرکو مستردکر دیا صدرِ مملکت کی کولیشن جوائنٹ کمیٹی کی فعال سفارتی کوششوں کی تعریف ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں احتجاج، مظاہرین کا ٹرمپ سے جنگ میں نہ الجھنے کا مطالبہ مریم نواز خود کو اور پاپا کو زبردستی ہیرو بنانیکی ناکام کوشش کر رہی ہیں، بیرسٹر سیف وفاقی بجٹ کی راہ ہموار، حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات مان لیے اسرائیلی وزیر دفاع کی ہسپتال پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔