پاکستان میں آئندہ حج سستا ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسلام آباد: سعودی عرب کی کمپنی کی طرف سے اخراجات میں کمی کے باعث پاکستان میں آئندہ حج سستا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔
عرب نیوز کے مطابق وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی الراجحی کمپنی کی طرف سے اخراجات میں کمی کے بعد حکومتِ پاکستان آئندہ حج 2026ئ کے پیکیج میں لاگت کم کرنے پر غور کر رہی ہے ۔
سعودی کمپنی نے فی حاجی 200 ریال یعنی تقریباً 53 ڈالر کم بولی دی ہے، جس کے باعث پاکستانی عازمین کے لیے مجموعی اخراجات میں کمی متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حج اسکیم کے تحت سرکاری پیکیج کی موجودہ لاگت 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہے جو حتمی معاہدوں کے بعد طے پائے گی، ان معاہدوں کے نتیجے میں جو رقم بچائی جائے گی وہ حاجیوں کو واپس کی جائے گی۔
رواں برس بھی اصل اخراجات اندازے سے کم آنے پر 66 ہزار عازمین کو 12.
2 ملین ڈالر یعنی تقریباً 3.45 ارب روپے واپس کیے گئے۔
اس معاملے میں سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ الراجحی کمپنی کی فراہم کردہ سہولیات میں ائیر کنڈیشنڈ خیمے اور آرام دہ بستر شامل تھے، جو پاکستانی عازمین کے لیے اطمینان بخش رہیں جنہیں وزیرِاعظم پاکستان نے بھی سراہا۔
آئندہ سال کا حج مزید بہتر، شفاف اور حاجیوں کے لیے آسان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں آئندہ سال کا حج خدمات اور عازمین کی آسانی کے لحاظ سے اس سال سے بہتر ہوگا۔
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت؛ جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان
ڈگری تنازع کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری سے 3 دن میں جواب طلب کر رکھا ہے۔
کیس کی سماعت 15 دسمبر کو کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔