ترک وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، غزہ میں امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو پیر کے روز ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فدان کا ٹیلیفون موصول ہوا۔
وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مذکورہ ٹیلیفون کال پر غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
وزارتِ خارجہ کے مطابق، گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری سفارتی کوششوں، جنگ بندی کے امکانات اور غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a telephone call from Turkish Foreign Minister @HakanFidan.
The two leaders discussed the evolving situation in Gaza, and the next steps & modalities for achieving lasting peace in Palestine.… pic.twitter.com/SRQpieWHIx
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 28, 2025
ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فدان نے اسحاق ڈار کو آئندہ ہفتے ترکی میں ہونے والے شراکت دار ممالک کے 8 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
مذکورہ اجلاس ان ممالک کے درمیان رابطے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جنہوں نے رواں سال اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر غزہ کے مسئلے پر نیویارک میں ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق
ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا جس میں مشترکہ سفارتی کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور پائیدار جنگ بندی کے قیام کے لیے آئندہ کے عملی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان اور ترکیہ دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی جانوں کے تحفظ، امدادی رسائی کی بحالی، اور خطے میں دیرپا امن کے لیے عالمی برادری کو متفقہ اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اقوام متحدہ پائیدار امن ترک وزیر خارجہ جنرل اسمبلی غزہ فلسطین ہاکان فدانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اقوام متحدہ پائیدار امن جنرل اسمبلی فلسطین ہاکان فدان اسحاق ڈار کے مطابق خارجہ کے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے ، مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔
پشاور میں ٹماٹر سستے، پیاز مہنگا ہو گیا
نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔
مزید :