اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، کثیرالجہتی شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی حالات خصوصاً غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی تعاون فریم ورک شروع کرنے پر متفق
اس موقع پر انہوں نے اقوامِ متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا اور اتفاق کیاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کثیرالجہتی شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط کیا جائے گا۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی دوستی کے رشتوں کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ اور سعودی قیادت کو فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم کے کامیاب انعقاد اور شاندار میزبانی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب جانے والے وفد میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امام مسجد نبویؐ کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار دوطرفہ تعلقات سعودی وزیر خارجہ شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار دوطرفہ تعلقات شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز اسحاق ڈار
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات; دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ۔
قصرِ یمامہ پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور کاروباری معاملات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟