پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امان و امان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس  بھی طلب کیا تھا۔ ملاقات میں دہشتگردی سے نمٹنے  کے حوالے سے اقدامات اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی بات کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور کی ملاقات کی تصدیق کر دی

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی ملاقات کی تصدیق کر دی۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے  بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات ہوئی۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان سے متعلق پالیسی پر بانی پی ٹی آئی سے گائیڈ لائنز لوں گا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ رہنمائی لینے کے بعد امن و امان سے متعلق پالیسی پر بات ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ انہیں آزاد کرایا جائے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟
  • پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور کی ملاقات کی تصدیق کر دی
  • کور کمانڈر پشاور کی سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کور کمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • کورکمانڈر پشاور کی سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات
  • کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ کے پی کے سے کورکمانڈر پشاور کی ون آن ون ملاقات،امن وامان کی صورتحال پر گفتگو
  • ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں: سہیل آفریدی