Daily Pakistan:
2025-12-12@00:55:36 GMT

کورکمانڈر پشاور کی سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

کورکمانڈر پشاور کی سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں  امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔جیو نیور کے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری  اور سہیل آفریدی  کی ملاقات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمعے کے دن ہوئی۔ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی  او صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو  ہوئی۔ذرائع وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کیا جانا ضروری ہے۔ ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تھا۔

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں  تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں صحت ایمرجنسی نافذ کردی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے بتایا کہ ایمرجنسی نافذ کرنے کا بنیادی مقصد اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی بہتر بنانا، علاج تک رسائی کو آسان کرنا اور عوام کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلیے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی نافذ کرنے کا بنیادی مقصد اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی بہتر بنانا، علاج تک رسائی کو آسان کرنا اور عوام کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔ معاون خصوصی کے مطابق صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے عوام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مختلف امراض کا مفت علاج اور آپریشنز کروارہے ہیں۔ اسی طرح مختلف اضلاع میں ژوندن کارڈ کے ذریعے او پی ڈی میں مفت علاج اور ادویات سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے جو موجودہ حکومت کے فلاحی وژن کی عکاس ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان کے مطابق ملک کے دس بڑے سرکاری اسپتالوں میں سے دو پشاور میں فعال ہے اور عوام کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ پشاور کے تین بڑے تدریسی اسپتالوں میں مجموعی طور پر 4720 بیڈز دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 1870 بیڈز، خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے 1600 اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے 1250 بیڈز موجود ہیں۔ شفیع جان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پشاور میں پانچ ہزار بیڈز پر مشتمل ایک نئے اسپتال کے قیام اور صوبے کے مختلف اضلاع میں چار نئے ایک ہزار بیڈز کے اسپتال بنانے کے منصوبوں پر بھی فعال طور پر کام کر رہی ہے جو صحت کے شعبے میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

معاون خصوصی شفیع جان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اپنے دستیاب وسائل سے 100 ارب روپے نقد ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وفاق کی جانب سے 4 ہزار ارب روپے واجب الادا ہیں۔ جن کا ملنا صوبے کے ترقیاتی اور سماجی شعبوں کے لیے ناگزیر ہے۔ شفیع جان نے اسلام آباد میں صحت کے سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسائل کی فراوانی کے باوجود اسلام آباد کا بڑا سرکاری ہسپتال محض 1200 بیڈز پر مشتمل ہے، جو خیبر پختونخوا کی کارکردگی اور ترجیحات کا واضح فرق دکھاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھے ہوئے ہے اور ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ سے علاج معالجہ، سہولیات اور انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  •  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا گیا،فیض حمید اداروں کا اندرونی معاملہ ہیں، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا سخت ردعمل: ’فیض حمید کی سزا ادارے کا کام—اصل کھیل تو بانی PTI کو مائنس کرنے کا ہے
  • صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، مجھے کون روک سکتا ہے؟ سہیل آفریدی ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے میں غلط رویے پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب
  • آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں ،کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں؛ سہیل آفریدی
  • ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی
  • بانی سے 10ویں بار ملاقات کی کوشش، وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد پہنچ گئے، اراکین کو پہنچنے کی ہدایت
  • عمران خان سے کل جیل میں ملاقات، سہیل آفریدی اور مرزا آفریدی سمیت 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
  • وسائل کی کمی امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: سہیل آفریدی 
  • خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں صحت ایمرجنسی نافذ کردی