کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پشاور میں ون آن ون ملاقات کی۔
پشاور سے ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ میں جمعہ کے دن ہوئی۔ جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
ذرائع وزیراعلیٰ کے مطابق کہا گیا کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کیا جانا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کوئٹہ، جنرل راحت نسیم کی جامعہ بلوچستان کے طلباء سے ملاقات
ملاقات میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر راحت نسیم نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کیساتھ ملکی ترقی میں حصہ لینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نیسم نے کہا ہے کہ پاک فوج نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کینٹ میں جامعہ بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس نشست میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر راحت نسیم نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں حصہ لینے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے طلباء کو محنت اور لگن سے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔