اسلام آباد:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، فریقین نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور علاقائی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ کو تہنیتی پیغام پہنچایا، آرمی چیف نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور شراکت کو سراہا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

عمان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جی ایچ کیو عمان میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی سے بھی ملاقات کی۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،
میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے امن اور علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل مسلح افواج

پڑھیں:

9 مئی واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹانے کا منصوبہ تھے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع  خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں کبھی آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا، جنرل باجوہ نے فیلڈ مارشل کی تعیناتی رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگر نام لائے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ  کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹانے کا منصوبہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ 9  مئی کے واقعات کا جنرل فیض حمید اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ تھا، جو بانیٔ پی ٹی آئی تنہا نہیں کر سکتے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل فیض حمید کے خلاف مزید مقدمات بننے کی گنجائش ہے، ان کے رابطے تھے، ریٹائرمنٹ کے باوجود نبض ان کے ہاتھ میں تھی۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹانے کا منصوبہ تھے: خواجہ آصف
  • ‏قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: وزیر دفاع
  • پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • صدر ابووو کی شہباز شریف سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے: پاکستان، انڈونیشیا میں 7 ایم او یوز، معاہدے
  • انڈونیشیا کے صدر سے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کی ملاقات؛دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیئن صدر پروابوو سبیانتو کی ملاقات، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انڈونیشین صدر سے ملاقات، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات
  • پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے، علاقائی امن پر گفتگو