کراچی میں کلاشنکوف کے زور پر کارروائیاں کرنے والے گینگ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے میڈیا ایڈوائزر سے گاڑی چھین لی۔

کراچی میں جرائم کی وارداتیں بتدریج جاری ہیں اور اب کار لفٹر کا ایک گروہ جدید اسلحے کے ساتھ کارروائیاں کررہا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کو 22 اکتوبر کی رات 9 بج کر 31 منٹ پر کلاشنکوف بردار گینگ نے لوٹا۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے علی ایوب نے بتایا کہ ’میں اپنے دوست کے ساتھ ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ طاہر ولا چورنگی کے قریب سے گزر رہا تھا، اس دوران ہماری گاڑی کو گھیرا گیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ تقریبا 4 لوگ واردات میں شامل تھے اور وہ خود بھی گاڑیوں میں سوار تھے۔

علی ایوب کے مطابق ہماری گاڑی کے اطراف میں چار لوگ کھڑے تھے جن کے ہاتھ میں کلاشنکوف سمیت مختلف اسلحہ تھا، انہوں نے گاڑی روک کر ہمارے بارے میں پوچھا اور پھر تعارف کروانے پر ملزمان دونوں سے موبائل، پرس، نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

اس واقعے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر کی مدعیت میں 22 اکتوبر کو ہی درج کیا گیا تاہم 5 روز گزر جانے کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

کراچی میں اسلحے کے زور پر گاڑیاں، موبائل، نقدی یا موٹرسائیکلیں چھینا کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے 9 ماہ میں اب تک شہر میں اسلحے کے زور پر کروڑوں روپے مالیت کی 241 گاڑیاں چھن چکی ہیں، اس کے علاوہ چوری ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 1 ہزار 400 سے زائد ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چھینی گئی یا چوری ہونے والی گاڑیوں میں سے ریکور ہونے کی شرح پانچ سے دس فیصد ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر کی گاڑی کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سیاہ رنگ کی کرولا گاڑی کی شکایت درج کرنے کے بعد ریکوری کیلیے اقدامات کیے گئے ہیں اور امید ہے کہ جلد اس میں کامیابی ملے گی۔

نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے کے رہائشی طارق بھی ایسے ہی متاثرہ شخص ہیں جنہوں نے بتایا کہ اُن کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہوئی تاہم 7 ماہ گزر جانے کے بعد کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ اُن کے مطابق مقدمہ واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی درج کرادیا گیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

ڈیفنس کے رہائشی ایاز منگھوپیر روڈ پر اسلحے کے زور پر گاڑی سے محروم ہوئے، وہ بنیادی طور پر کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ اُن کے مطابق گاڑی چھن جانے کے بعد صرف یقین دہانیوں تک ہی کام چلتا رہا اور پھر اب تو سمجھیں سب مقدمے یا واقعے کو ہی بھول چکے ہیں۔

یہ گاڑیاں کہاں جاتی ہیں؟

اے وی سی ایل سی کے مطابق شہر سے چھننے والی بیشتر گاڑیاں بلوچستان لے جائی جاتی ہیں اور وہ پر یہ باقاعدہ استعمال بھی ہوتی ہیں۔

گاڑیوں کی ریکوری کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’اس معاملے پر میکنزم بنانے کی ضرورت ہے تاہم کچھ ایسی ناقابل بیان وجوہات بھی ہیں جس کی بنیاد پر چوری شدہ یا چھینی ہوئی گاڑی مالک کو واپس نہیں مل پاتی‘۔

کراچی کے حوالے سے متحرک رہنے والے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ جنید رضا نے سوال اٹھایا ہے کہ ’شہر میں لگنے والے سیف سٹی کیمرہ جن سے آن لائن چالان مرتب کیے جائیں گے کیا اُن کی مدد سے گاڑیوں کو ریکور نہیں کیا جاسکتا؟۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر خیبرپختونخوا کے کراچی میں کے زور پر اسلحے کے کے مطابق

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان

(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اس مرتبہ بھی انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو 10 جون کو ملک بھر سے پارلیمنٹیرین اسلام آباد پہنچ کر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔اڈیالہ روڈ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی حکومت ہے اور صوبے کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، اس لیے عوام کی خواہش ہے کہ صوبائی بجٹ ان کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان کی منظوری حاصل کی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن عامہ کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے اور امید ہے کہ اس مرتبہ ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ انہیں ناحق قید رکھا گیا ہے۔ ان کے بقول پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ پیدا ہوا جبکہ عوام میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کیوں عائد کی جا رہی۔

مایوسی کا دور ختم ، ہم ایک ماہ میں پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے: کنٹری منیجر ظہیرالدین آغا

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور صرف وہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی ملاقات بیرسٹر گوہر کی درخواست پر ہوئی تھی، علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور کسی کی خوشنودی کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور پاکستان کو خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ میں سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔کرپشن کے الزامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔

 بری طرح تھکا ہوا تھا، خستہ حال بے خوابی سے بوجھل سوجی آنکھوں میں نیند کی شدت کا درد، آتے ہی چارپائی پر ایسا گرا کہ شام تک ہوش ہی نہیں آیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امتحان میں کامیابی کے باوجود عبدالمجید نوکری سے محروم، عمر کی حد رکاوٹ بن گئی
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے