پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 صحت مند بچوں کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پشاور میں قائم لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی رہائشی خاتون نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پانچ صحت مند بچوں کا جنم دیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچ بچوں میں سے تین لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں سی سیکشن کی مدد سے بچوں کی پیدائش ہوئی، زچہ اور تمام بچے صحت یاب اور وارڈ میں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنیوالا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی:پولیس نے چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ عیدگاہ کی حدود میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کو چیز کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لیجا کر ان کے ساتھ بد فعلی کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم اب تک کئی بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کا اعتراف کر چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔