مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ متوفیہ کی والدہ بھگیہ شری پاچنگنے نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر پر ان کی بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تبدیلی کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تھا۔

بھگیہ شری پاچنگنے کے مطابق ان کی بیٹی دیپالی ماروتی کی موت مشتبہ حالات میں ہوئی، تاہم رپورٹ کو جعلی طور پر خودکشی قرار دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو سسرال میں ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا تھا اور ممکن ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہو۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں ہر 100 میں سے ایک موت خودکشی سے ہوتی ہے، ڈبلیو ایچ او

رپورٹس کے مطابق خودکشی سے قبل ڈاکٹر نے اپنی ہتھیلی پر خودکشی کا نوٹ لکھا تھا، جس میں ایک پولیس سب انسپکٹر گویال بدانے پر جنسی زیادتی اور ایک ٹیکنالوجی انجینئر پر ذہنی ہراسانی کا الزام لگایا گیا۔

پولیس نے پراشانت بنکر کو گرفتار جبکہ سب انسپکٹر بدانے کو معطل کر دیا ہے۔ واقعے نے مہاراشٹر میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا ہے، جبکہ متوفیہ کی والدہ نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھگیہ شری پاچنگنے خاتون ڈاکٹر خودکشی ضلع ستارا مہاراشٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خاتون ڈاکٹر ضلع ستارا مہاراشٹر

پڑھیں:

جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر حماس رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو جنگ بندی کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

حسام بدران نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ بڑھایا جائے کہ وہ طے شدہ معاملات پر عمل درآمد کرے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز 10 اکتوبر کے ہونے والے سیز فائر معاہدے کے بعد سے اب تک 377 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ڈاکٹروردہ کے قتل کا نوٹس، آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
  • وزیراعظم کا ڈاکٹروردا کے قتل کا نوٹس، آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
  • جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس
  • ٹنڈومحمد خان کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ مافیا سرگرم
  • کراچی، فیڈرل بی ایریا کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
  • مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی, پوسٹ مارٹم رپوٹ انکشاف
  • مالی بحران، نوکری کا جھانسہ اور ہراسانی، کبڈی کی معروف کھلاڑی نے خودکشی کر لی
  • ایبٹ آباد: قتل ہونیوالی ڈاکٹر وردہ کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • ایبٹ آباد سے لاپتا خاتون ڈاکٹر کی لاش جنگل سے برآمد