کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا رینٹ اے کار کا مالک دوران علاج دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن  بنگلہ بازار میں ہفتے کی شب پونے ایک بجے  فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اتوار اور پیر کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 50 سالہ محمد عالمگیر ولد محمد اسلام کے نام سے کی گئی۔

محمد عالمگیر اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا، ہفتے کی شب تقریباً پونے ایک بجے عالمگیر اپنے رینٹ اے کار کے آفس میں بیٹھا تھا کہ اچانک مسلح ڈاکو آفس میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے پہلے آفس میں موجود دو افراد کو لوٹا پھر وہ جیسے ہی عالمگیر کی جانب گئے تو عالمگیر اپنی سیٹ سے ایک پانا لیکر اٹھا تو ڈاکو مشتعل ہوگئے اور فائرنگ کردی جس کے بعد وہ لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

 عالمگیر پیٹ میں گردے کی جانب گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں طبی سہولیات کی قلت کے باعث تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول کی لاش ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد غسل و کفن کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اورنگی ٹاو ن رینٹ اے کار

پڑھیں:

کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق