Daily Sub News:
2025-12-13@05:29:28 GMT

ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ

ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز

انقرہ : ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلےکامرکز بالیکسیر صوبے کےقصبے سندرگی میں تھا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،شدید زلزلے کے نتیجےمیں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کےشدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آفٹر شاکس کا بھی خدشہ ہےجس سے لوگ خوفزدہ ہیں۔
واضح رہےکہ رواں سال اگست میں اسی علاقے میں 6.

1 شدت کا ہی زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے معاشی استحکام کا انقلابی سفر، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش، اسرائیل نے مصری ٹیم کو داخلے کی اجازت دے دی پاک امریکا تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم انکے خدشات سے آگاہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیر کی معیشت تباہ، روزگار کے مواقع محدود غزہ فورس میں کن ممالک کی فوج شامل ہوگی؟ نیتن یاہو نے بڑا اعلان کر دیا چین۔ امریکہ تعلقات کے دنیا پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، چینی وزیر خارجہ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی 80 ویں سالگرہ منانا اور ملک کی وحدت کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا ہے، چینی میڈیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں 6 1 شدت کا

پڑھیں:

وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی خصوصی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے اشک آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ترکمانستان میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے، جس کا مقصد سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے موقع پر عالمی سطح پر تعلقات اور اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم نہ صرف ترکمانستان کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے بلکہ فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ بھی دو طرفہ اجلاسوں میں حصہ لیں گے۔ ان ملاقاتوں میں تجارتی، اقتصادی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی موجود ہیں۔ یہ اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم اقدامات اور خطے میں دیرپا امن و تعاون کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس دورے سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی جہتیں پیدا ہوں گی اور خطے میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ ملے گا، جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی پہچان کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • افغان سرزمین سے سرحد پار حملے کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،وزیر خارجہ
  • افغان وزیر خارجہ کی اپنی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ کرنیکی یقین دہانی
  •  وزیر اعظم کی ترکمانستان میں ترک صدر سے ملاقات
  • وزیر اعظم کی ترکمانستان میں ترک صدر سے ملاقات
  • پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت
  • افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی
  • تبت میں 5 شدت کے جھٹکے محسوس، شہری خوفزدہ
  • وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ
  • ترک وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت سے ملاقات، صنعتی و ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات