data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-1

 

انقرہ (رپورٹ: شبانہ ایاز) انقرہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ تقریب میں سابق وزیر زراعت محمت مہدی ایکر، سعادت پارٹی کے چیئرمین و رکن پارلیمان محمود آریکان، سابق وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات اور ڈائریکٹر جنرل زہرہ سلچوک اور جیو اسٹریٹیجک فورسائٹ انسٹیٹیوٹ کے صدر جنرل گرای الپار سمیت سفارتی، میڈیا، تھنک ٹینک اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔

 

انقرہ: پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی تقریب میں دونوں ممالک کے نمایندے شریک ہیں

شبانہ ایاز.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر چلاس میں ایک منٹ کی خاموشی، تقریب اور ریلی

تقریب میں طلبہ، علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ اور مختلف محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر چلاس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف عالمِ دین مولانا مزمل شاہ جبکہ صدرِ محفل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر علی احمد تھے۔ تقریب میں طلبہ، علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ اور مختلف محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔ یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی، جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر علی احمد نے کی۔ ریلی ہائی سکول سے ریسٹ ہاؤس چوک تک نکالی گئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوری طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر سے اپنی افواج واپس بلائے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا تھا، ہے اور رہے گا، اور پاکستان کے عوام ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ مہمانِ خصوصی مولانا مزمل شاہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ 27 اکتوبر کا دن دنیا بھر میں یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ کشمیری عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کی مذمت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ضلع سکھر بھر میں بھی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلیے یوم سیاہ منایا گیا
  • کراچی میں مزارِ قائد پر کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ ریلی
  • یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر چلاس میں ایک منٹ کی خاموشی، تقریب اور ریلی
  • یومِ سیاہ کشمیر، وزرائے اعلیٰ کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی
  • یومِ سیاہ: کے پی حکومت کا کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • یومِ سیاہ پر حکومتِ سندھ کا کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی؛ شرجیل میمن
  • یومِ سیاہ کے موقع پر کے پی حکومت کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار
  • یومِ سیاہ کے موقع پر حکومتِ سندھ کا بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے