data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم 19 ہزار 576 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 12 ہزار 506 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 154 سرحدی تحفظ قوانین کی اور 2 ہزار 916 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 12 ہزار 365 قانون شکن افراد کو ملک بدر جبکہ 21 ہزار 803 افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی مشنز کے اور 5 ہزار 202 افراد کو سفری انتظامات مکمل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو بھیجا گیا۔

سعود ی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے 1 ہزار 418 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 41 فیصد کا تعلق یمن، 57 فیصد ایتھوپیا اور 2 فیصد کا دیگر ملکوں سے تھا۔اس کے علاوہ مملکت سے غیر قانونی طور پر باہر جانے کی کوشش کے دوران 24 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ اس وقت مجموعی طور پر 30 ہزار 427 غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افراد کو

پڑھیں:

اٹلی: آثار قدیمہ کے خزانے لوٹنے والے درجنوں چور گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روم : اطالوی حکام نے اثار قدیمہ کے مقبروں میں تاریخی نوواردات کے چوری میں ملوث درجنوں چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکام نے مقبروں کے 34 چوروں کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر سسلی اور پڑوسی علاقے کلابریا میں آثار قدیمہ کے مقامات سے خزانے لوٹنے میں ملوث ہونے کا شبہہ ہے۔ اٹلی میں فنی اور آثار قدیمہ کے ورثے کی لوٹ مار صدیوں پرانا مسئلہ ہے جبکہ قومی جینڈر میری کی آرٹ کرائمز فورس نے پچھلے چند سال میں چوری شدہ نوادرات کی بازیابی میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔
پولیس اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق سسلی میں 9 افراد کو مجرمانہ سازش، ثقافتی املاک کی چوری، چوری شدہ سامان کی اسمگلنگ اور جعل سازی کے الزامات میں احتیاطی حراست میں رکھا گیا ہے اور 14 افراد کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ افسران نے تقریباً 10 ہزار نوادرات ضبط کیے جن میں 7 ہزار سکے شامل ہیں۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • اقامہ، سرحدی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن
  • وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کتنی؟ اعدا د و شمار سامنے آگئے
  • اٹلی: آثار قدیمہ کے خزانے لوٹنے والے درجنوں چور گرفتار
  • افغان باشندوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
  • امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد گروہوں سے تعلقات کا انکشاف
  • پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری
  • امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشتگرد تنظیموں سے ممکنہ روابط کا انکشاف
  • بلوچستان میں ایف آئی اے کی کارروائیوں میں 3 ہزار 567 غیر قانونی سرحدی مفرور گرفتار
  • امریکا پیچھے رہ گیا، اسرائیلی سیاحوں کی پہلی پسند دبئی بن گیا