Jasarat News:
2025-12-13@00:11:13 GMT

پیٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-01-11

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان، آئی ایم ایف کے مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے کاسٹ ریکوری کیلیے 18فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرط عائد کی ہے ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 2 فیصد تک سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بھی تجویز دی، آئی ایم ایف نے ابھی تک حکومت کی یہ تجویز منظور نہیں کی، اگر آئی ایم ایف کا مطالبہ مانا گیا تو 18فیصد ٹیکس سے پیٹرول 47روپے مہنگا ہوگا، ڈیزل پر سیل ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 50روپے فی لیٹر بڑھانا پڑے گی۔دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔ عبد السمیع خان نے کہا کہ اس وقت ڈیلرز کا مارجن 3.

12 فیصد ہے، حکومت مارجن 8فیصد بڑھانے کی تحریری یقین دہانی کروائے۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو 8فیصد قسطوں میں بڑھا کر دے دے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی شرائط سخت، پرسنل بیگیج اسکیم ختم، پٹرول، ڈیزل پر ڈیلرز اور او ایم سیز کے مارجن میں اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منگل کے روز وزارتِ تجارت کی پیش کردہ سمری کی منظوری دے دی، جس کے تحت پرسنل بیگیج اسکیم ختم کر دی گئی ہے، جبکہ رہائش کی منتقلی اور گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیاں درآمد کرنے کے لیے شرائط مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے رہائش گاہ کی تبدیلی اور تحائف کی اسکیمیں برقرار، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے لیے 1.28 ارب روپے مالیت کی ضمنی گرانٹ منظور، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں2.56 روپے بڑھے گی۔ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے سات اہم نکات کی منظوری دی ہے۔ ای سی سی نے پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کے مارجن بھی نظرِ ثانی کر دیے، اور سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی بھی منظوری دے دی۔ سمری کے مطابق، اسٹیک ہولڈرز کے مابین طے پائے گئے معاہدے کی بنیاد پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منظوری دی کہ:(i) صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیمیں برقرار رکھی جائیں گی۔(ii) استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارتی درآمد پر لاگو کم از کم سیفٹی، ماحولیاتی معیارات اور ریگولیٹری اقدامات برقرار رکھی گئی اسکیموں کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر بھی لاگو ہوں گے۔ (iii) گاڑیوں کی درآمد کے لیے درکار درمیانی مدت کو تمام اسکیموں کے لیے دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دیا جائے۔ (iv) ان اسکیموں کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیاں ایک سال تک نان ٹرانسفرایبل (غیر قابلِ فروخت/غیر منتقلی) رہیں گی۔ (v) بیرونِ ملک کم از کم قیام کی مدت کو بڑھا کر تین سال کیا جائے، اور تمام اسکیموں کے لیے کم از کم 850 دن بیرونِ ملک رہائش ضروری ہوگی۔ (vi) ٹرانسفر آف ریذیڈنس اسکیم کے تحت یہ شرط لاگو ہوگی کہ گاڑی اسی ملک سے ہونی چاہیے جہاں بھیجنے والا رہتا ہے۔ یہ شرط گفٹ اسکیم پر لاگو نہیں ہوگی۔ (vii) اس کے مطابق ایپینڈکس ایف۔آئی پی او 2022 میں ضروری ترامیم شامل کی جائیں۔ وزارتِ خزانہ کے سرکاری اعلان کے مطابق، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج فنانس ڈویژن میں وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ ای سی سی نے پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ مالی سال 2025-26 کے لیے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا تاکہ بجلی کے شعبے میں مالی پائیداری اور افادیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ای سی سی نے پاور ڈویژن سے، فنانس ڈویژن کے ساتھ ہم آہنگی میں، وسط مدتی منصوبہ تیار کرنے کو کہا تاکہ مالی معاونت کو بتدریج کم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی پاور ڈویژن سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ ڈسکوز کے ساتھ ایک فالو اپ میکانزم قائم کرے تاکہ حکومت کے ساتھ کیے گئے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ای سی سی نے کلوروفارم کی درآمد پر پابندی کے لیے پیش کی گئی سمری کو بھی منظور کر لیا، کیونکہ یہ زہریلا اور کینسر پیدا کرنے والا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں  پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • پٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان
  • 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے تک سستی ہونے کا امکان
  • خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • ڈیلر مارجن میں اضافے کا مطالبہ مسترد: پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی
  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • آئی ایم ایف پابندیاں، پاکستان میں ریفائنریز اپگریڈیشن منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
  • استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی شرائط سخت، پرسنل بیگیج اسکیم ختم، پٹرول، ڈیزل پر ڈیلرز اور او ایم سیز کے مارجن میں اضافہ