مولانا یاسین حسین قمی کا عالم اسلام کی تازہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) جموں و کشمیر کے مسئول و مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی پر پوری دنیا میں اجتماعات ہوئے, جو خود ایک انقلاب ہیں اور مقاومتی محاذ کے زندہ ہونے کی دلیل ہے، نتن یاہو کی یو این کی جنرل اسمبلی میں تقریر محض ایک فریب ہے، مقاومتی محاذ کا خاتمہ ہرگز نہیں ہوگا بلکہ یہ روز بروز مضبوط ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین حسین جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے مسئول اور مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر بھی ہیں۔ جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کی زیر نظارت جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا یاسین حسین قمی سے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال، شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی تازہ تقریر، یو این جنرل اسمبلی میں نتن یاہو کی خالی کرسیوں سے خطاب، غزہ میں اسرائیل کی جنایت کاری پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی پر پوری دنیا میں اجتماعات ہوئے جو خود ایک انقلاب ہیں اور مقاومتی محاذ کے زندہ ہونے کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی یو این کی جنرل اسمبلی میں تقریر محض ایک فریب ہے، مقاومتی محاذ کا خاتمہ ہرگز نہیں ہوگا بلکہ یہ روز بروز مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی حالیہ تقریر میں اسرائیل اور امریکہ کے اصل چہرے کو پہچنوایا کہ یہ ہرگز قابل اعتماد نہیں ہیں۔ خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعہ علمیہ امام رضا خصوصی انٹرویو مقاومتی محاذ یاسین حسین کشمیر کے
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز