امریکا نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
امریکا کے مطابق اگر کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی جائے تو ہم آمادہ ہیں، مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مدد فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست تنازع ہے۔ امریکا کے مطابق اگر کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی جائے تو ہم آمادہ ہیں، مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مدد فراہم کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امریکی شہریوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کی حوالگی تعلقات کی اچھی شروعات تھی۔ امریکا کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات مختلف نوعیت کے حامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسئلہ کشمیر امریکا نے کے مطابق
پڑھیں:
ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-01-13
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ ڈیل ماضی سے مختلف ہو گی، ہم تجارتی ڈیل کے بہت قریب ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی سے ہماری بہترین شراکت داری ہے، بھارت روس سے تیل کی خریداری مرحلہ وار ختم کر رہا ہے، ٹیرف میں کمی لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت انہیں پسند نہیں کرتا تاہم وہ جلد ہی انہیں دوبارہ پسند کرنے لگے گا، سرجیو گور کو بھارت کے لیے امریکی سفیر تعینات کردیا گیا ہے‘ سرجیو گور نے بھارت کے لیے امریکی سفیر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شام کے صدر کے ترکیے کے صدر اردگان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔شٹ ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہیں ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے، جلد شٹ ڈاؤن ختم ہوجائے گا۔