خواجہ آصف نے حارث پر جرمانے کے بعد بھارت کو ایک بار پھر 0-6 یاد دلادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حارث رؤف پر جرمانے پر بھارت کو ایک مرتبہ پھر 0-6 کا اسکور یاد دلادیا۔
واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 21 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف نے 0-6 اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا۔
آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
جس کے بعد بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کی تھی اس پر آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو نصف سنچری کا جشن بندوق کے انداز میں کرکٹ بیٹ دکھاکر منانے پر وارننگ دی۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کے خلاف بھی شکایت درج کروائی تھی، جس پر آئی سی سی نے سوریا کمار یادو کو قصور وار قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ حارث رؤف پر جرمانہ 30 فیصد، سوریا کمار یادو پر بھی 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جو ٹوٹل 60 ہوتا ہے۔ جو پھر 0-6 بنتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فاسٹ بولر حارث رؤف پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے عائد جرمانہ ذاتی طور پر ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹس میں ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی حارث رؤف پر عائد جرمانہ ذاتی طور پر ادا کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
متنازع گفتگو اور اشارے، آئی سی سی کا حارث رؤف ،سوریا کمار پر جرمانہ
قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان کوبیٹ بندوق کی طرح لہرانے پر وارننگ،آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت
حارث رؤف کو اشارے کرنے پر وارننگ ،سوریا کمار قصور وار قرار، میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر جرمانہ عائد کردیا اور قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔جمعے کو آئی سی سی نے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف، قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی پیشی کا فیصلہ سنادیا ہے۔بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق آئی سی سی نے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا اور اشارے کرنے پر وارننگ بھی دے دی۔ حارث رؤف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تاہم بیٹ بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ ملی ہے۔ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے صاحبزادہ فرحان کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب آئی سی سی نے سیاسی بیان پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاک بھارت میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔