انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر کیے گئے جرمانے کی ادائیگی سے متعلق بھارتی میڈیا کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ نے پاکستانی نجی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی ذاتی طور پر حارث رؤف پر ہوئے جرمانے کی ادائیگی کریں گے۔

خیال رہے میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

جبکہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں قومی ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کے جشن منانے کے انداز پر اُنہیں آئی سی سی کی طرف سے صرف وارننگ دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے سامنے پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں، صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف، کے خلاف شکایات درج کروائی تھیں۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دورانِ میچ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں گن فائر کا جشن منایا تھا جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈر لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے (0-6) کا اشارہ کیا تھا۔

بعد ازاں پی سی بی نے بھی آئی سی سی کے سامنے بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو کے خلاف دو شکایات درج کروائی تھیں۔ پی سی بی کے مطابق 14 ستمبر کو گروپ اسٹیج میچ کے بعد سوریہ کمار نے پہلگام واقعے کو سیاسی رنگ دیا تھا، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں شامل تھا۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی کپتان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ سوریہ کمار نے اپنے دفاع میں ”قصور وار نہ ہونے“ کی درخواست دی، لیکن میچ ریفری رچی رچرڈسن نے اسے مسترد کردیا۔

مزید یہ کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ سوریہ کمار پر ”لیول 4“ کی سزا عائد کی جائے، جو ضابطہ اخلاق کی سب سے سخت شق مانی جاتی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دیتے ہوئے

پڑھیں:

بابراعظم آؤٹ آف فارم نہیں، امید ہے آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی وہ اچھے ٹچ میں لگ رہے تھے،  انہوں نے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا۔جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا بدقسمتی سے بابراعظم رن آؤٹ ہوئے اور اس کا تعلق فارم سے نہیں ہے، امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں  رنز کریں گے۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا جیت کا کریڈ ٹ کپتان شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، کنڈیشنز سمجھ کر بولنگ میں اچھی تبدیلیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ سر ی لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلی ہوئی ہے، حسن نواز نہیں ہوں گے، حسن نواز فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں، وہ اچھا کھلاڑی ہے، سری لنکا کے خلاف عبدالصمد کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، عبدالصمد ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد دھماکے میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑیں گے: محسن نقوی
  • ڈاکٹر نبیہا خان نے ہنی مون کے بجائے عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کردیا
  • ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر کون ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم
  • بابراعظم آؤٹ آف فارم نہیں، امید ہے آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم
  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی  
  • ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
  • صدرسے فضل الرحمن ، محسن نقوی کی ملاقاتیں، 27 ویں ترمیم پر تبادلہ خیال  
  • حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عاید