آ ئی سی سی نے بھارتی شکایت پر حارث رؤف پر بھی جرمانہ عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی شکایت پر پاکستانی کرکٹر حارث رؤف پر بھی جرمانہ عائد کر دیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارت نے پاکستانی کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔بھارت کی جانب سے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کا جواب دینے کے لیے قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری کے روبرو پیش ہوئے تھے۔تاہم اب کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ میچ ریفری نے صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں اور انہیں وارننگ دی ہے۔اس سے قبل آئی سی سی نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو قصور وار قرار دے کر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
جے یو آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینیٹر احمد خان کو فارغ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے سینیٹر احمد خان کو جماعت سے خارج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کی قیادت نے سینیٹر احمد خان کے خلاف کارروائی اُس وقت کی جب انہوں نے ایوانِ بالا میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، حالانکہ پارٹی نے حکومتی بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مولانا عطاءالرحمٰن اور صوبائی امیر بلوچستان سینیٹر مولانا عبد الواسع کی سفارش پر کیا گیا۔
مرکزی قیادت نے احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کے ساتھ ساتھ انہیں سینیٹ کی نشست سے فوری استعفے کی ہدایت بھی دی ہے۔ پارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے استعفیٰ نہ دیا تو جمعیت علمائے اسلام ان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی تھی، جس کے حق میں حکومتی اراکین کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان نے بھی ووٹ دیا تھا۔