اسلام آباد:

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر مہلک اور غیر مہلک حادثات کے جرمانوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی پر مجموعی طور پر 97 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

بجلی کی کمپنیوں سمیت این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر 64 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ غیر مہلک حادثات پر بجلی کمپنیوں پر 33 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

این ٹی ڈی سی پر مہلک حادثات پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک پر 2018 سے 2025 تک 9 کروڑ 55 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مہلک حادثات

پڑھیں:

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:

اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں کی جانے والی 6 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جب کہ 208.3 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت 18 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی کے خلاف خصوصی آپریشنز کے دوران  راولپنڈی جی ٹی روڈ پر ایک اسپتال کے قریب کارروائی میں ایک ملزم کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جب کہ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 600 گرام چرس ملی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار افراد نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف  کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں چکلالہ راولپنڈی کے ایک کوریئر آفس سے برطانیہ سے آنے والے پارسل میں 144 گرام کینابس آئل برآمد ہوا، جس پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے کورنگی بروکس چورنگی کے قریب ایک ملزم سے 36 کلوگرام چرس اور گجرات کے قریب چناب پل جی ٹی روڈ پر گاڑی سے 19.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جہاں سے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

اسی طرح کوئٹہ کے ہزار گنجی ویسٹرن بائی پاس پر کارروائی کے دوران 150 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • این سی سی آئی اے افسران کا غیرقانونی کال سینٹر سے 15 کروڑ بھتہ وصولی کا انکشاف، ایف آئی اے
  • ڈیڑھ کروڑ میں 35 کلو سونا کہاں ملتا ہے؟ مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • 1.5 کروڑ کا لباس ، 2 کروڑ کے زیورات؟ ڈاکٹر نبیحہ نے خود حقیقت بتا دی
  • کال سینٹرز سے کروڑوں کا بھتہ، این سی سی آئی کے مزید 13افسران کیخلاف مقدمہ درج
  • حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عاید
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر ہوش رُبا جرمانے عائد
  • کروڑوں روپے سے تعمیر کردہ باغِ ابن قاسم کی دیواریںگرانا مجرمانہ عمل ہے ،سیف الدین
  • سندھ، بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ پلانے والوں کو1 ماہ قید،50 ہزار یا 1لاکھ جرمانہ ہوگا
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور