قطر اور سعودیہ کا شام کے لیے 89 ملین ڈالر امداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے یو این ڈی پی کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
فنڈز کا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے، قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
مئی میں بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کے لیے مالی تعاون کیا تھا۔
اپریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈ بینک کے واجبات ادا کیے تھے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شام کے
پڑھیں:
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینے والوں نے ایک کروڑ خاندانوں کی توہین کی: پی پی سینیٹر
---فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینے والے سیاسی رہنما نے ایک کروڑ خاندانوں کی توہین کی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، 2022ء کے سیلاب میں بی آئی ایس پی نے 70 ارب روپے کی ہنگامی امداد دی، 28 لاکھ متاثرہ خاندانوں کو فی کس 25 ہزار روپے نقد رقم دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد بی آئی ایس پی کے ذریعے کی جائے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، حکومتِ پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں۔
روبینہ خالد نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ کہنے والے سیاسی رہنما اپنے بیان پر معافی مانگیں اور سیلاب کے معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے اجتناب کریں۔