سپر طوفان رگاسا نے سب کچھ روند ڈالا، بپھری لہروں نے تائیوان پر قیامت ڈھا دی ہے۔ پانچ سو ملی میٹر سے زائد بارش نے پورا شہر ڈبو دیا ہے۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 24 لاپتا ہو گئے ہیں۔

سپر طوفان کے باعث بند ٹوٹنے سے جھیل کا پانی گوانگ فو قصبے میں داخل ہوگیا ہے، جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں بھی ہر جانب تباہی پھیل گئی ہے۔

اس کے علاوہ گوانگ فو جزیرے کا بڑا پل سمندر کاغصہ نہ سہہ سکا جس سے لینڈ سلائیڈنگ سے جھیل پھٹ گئی اور جزیرے پرخشکی کا نام ونشان باقی نہ رہا۔ علاقے میں پانچ سو ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

رگاسا طوفان جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سے بھی ٹکرایا ہے جس کے نیتجے میں سڑکوں پر پانی بھر گیا اور لوگوں کی گاڑیاں ڈوب گئیں۔ مختلف شہروں میں ہر جانب تباہی ہی تباہی دیکھی گئی ہے۔

برسات کے ساتھ طوفانی ہوا کے سامنے کچھ نہ ٹھہرا جس سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، اور درختوں کے نیچے کھڑی گاڑیاں دب کر برباد ہوگئیں۔

لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر پناہ گاہوں کا رخ کرلیا ہے جنہیں امدادی اداروں کی جانب سے کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان اگلے چند گھنٹوں میں ہانگ کانگ کے جنوب میں سوکلومیٹرکے فاصلے سے گزرے گا

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

فلپائن میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے شمالی حصے میںسمندری طوفان راگاسا کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو سکولوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ طوفان راگاسافلپائن کے بابویاں جزائر سے ٹکرائے گا۔ یہ ویران جزائر تائیوان کے تقریباً 740 کلومیٹر جنوب میں واقع ہیں اور وہاں بھی انخلا جاری ہے۔دوسری جانب فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں50 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر شدید احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 39 پولیس اہلکار اور کئی شہری بھی زخمی ہوئے۔اس دوران پولیس نے 200سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

 

سیف اللہ انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ’ٹائیفون راگاسا‘ چین پہنچ گیا، تائیوان میں 29 ہلاکتیں، 152 لاپتا
  • تائیوان میں جھیل کا بند ٹوٹنے سے تباہی، متعدد افراد ہلاک
  • چین میں سمندری طوفان ’ریگاسا‘ کے باعث 10 شہروں میں ہنگامی اقدامات، اسکول اور کاروبار بند
  • سپر ٹائیفون ’رگا سا‘ نے تباہی مچاد، تائیوان میں 14 ہلاکتیں، لاکھوں افراد متاثر
  • فلپائن: سپر طوفان راگاسا سے تباہی‘ تعلیمی اور سرکاری ادارے بند
  • سمندری طوفان ’رگاسا ‘ چین میں داخل، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3افراد زخمی
  • فلپائن میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • پاکستان کا مختلف ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم