کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ کا جامعۃ الرشید احسن آباد کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
کراچی:
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کا دورہ کیا۔
دارالعلوم کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور انتظامیہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں جامعۃ الرشید کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔
طلباء سے خطاب کے دوران ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کے لیے ہمارے اباؤ اجداد نے قربانیاں دیں۔ قومی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ ادارے اور افراد اجتماعی سوچ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنائیں۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ جامعۃ الرشید دینی و دنیاوی تعلیم یکجا کرکے اہم قومی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ایسے ادارے قومی ضرورت اور دوسروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پوری قوم کی فتح ہے۔ سندھ رینجرز سرحدوں کے دفاع اور امن قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
مفتی عبدالرحیم، جامعہ کی انتظامیہ اور طلباء نے افواج پاکستان کو معرکہ حق میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔ مفتی عبدالرحیم نے کراچی میں امن و امان کے قیام میں سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی جی رینجرز سندھ جامعۃ الرشید
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔