چیئرمین پی سی بی کا 0-6 کا اشارہ کرنے پرحارث رف پرعائد جرمانہ خود اداکرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران 0-6 کا اشارہ کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے حارث رف پر عائد جرمانہ خود ادا کریں گے۔خیال رہیکہ ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلیکو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنیکا اشارہ کیا تھا۔ان کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور بانڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رف اور صاحبزادہ فرحان کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارت نے پاکستانی کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔بھارت کی جانب سے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کا جواب دینیکے لیے قومی کرکٹر حارث رف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری کے روبرو پیش ہوئے تھے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے حارث رف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائدکیا جب کہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور انہیں وارننگ دی ہے۔ آئی سی سی نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو بھی قصور وار قرار دے کر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلسطینیوں کے حق میں خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کاعمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات بارہ ممالک کا بڑا اعلان: فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم سی پیک فیز 2 کا باقاعدہ آغاز، پاک چین شراکت داری تاریخی مرحلے میں داخل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل