پشاور:

پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس میں بری ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

اپیل کے مطابق ملزمان عرفان سلیم، عصمت اللہ، محمد جلال، سجاد بنگش، صادق خان اور علامہ اقبال کو 9 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بری کیا تھا۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 24 فروری کو پشاور سنٹرل جیل پر حملہ کیا تھا، عدالت نے ٹرائل کے دوران قابلِ اعتماد شواہد کو نظرانداز کیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کی موجودگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز میں شناخت کے بعد مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، اس کے باوجود عدالت نے انہیں بری کر دیا، جو کہ غیر قانونی اور ریکارڈ پر موجود شواہد کے منافی فیصلہ ہے۔

پراسیکیوشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 9 ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آئین ذوالفقار علی بھٹو کا ایک تحفہ تھا، بلاول بھٹو نے اپنے نانا کے کارنامے کو دفن کر دیا: اسد قیصر

---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں عوام کے لیے کچھ نہیں، 1973ء آئین ذوالفقار علی بھٹو کا ایک تحفہ تھا، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا کے کارنامے کو دفن کر دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا، اب لوگ انصاف کے لیے کہاں جائیں گے، پشاور سےجج کا اسلام آباد یا پنجاب تبادلہ کیا جائےگا تو وہ کیا سوچیں گے، کیسےکام کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اب تو صرف اللّٰہ کی عدالت رہ گئی ہے، 27ویں ترمیم کے لیے 2 سینیٹرز کو دبایا گیا، اس وجہ سے ترمیم کی گئی، 18ویں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمل ولی نے بھی 27ویں ترمیم کا ساتھ دیا، سیف اللّٰہ ابڑو کو پارٹی سے نکال دیا گیا، اس کےخلاف کارروائی کریں گے، جرگہ ہونے جا رہا ہے، جرگہ ہماری ایک روایت ہے۔

فضل الرحمان 27 ویں ترمیم کی حمایت کو خیرباد کہہ کر 2 ووٹوں کیساتھ بنگلہ دیش روانہ

اسلام آباد مولانا فضل الرحمان 27ویں آئینی ترمیم...

اِن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں ہیں، چاہتے ہیں جرگے ہوں جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہوں، امید ہے امن جرگے میں تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔

اس سے قبل اسد قیصر پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے اسد قیصر کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسد قیصر کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے اختیارات ختم کرنا غیر آئینی ہے، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • آئین ذوالفقار علی بھٹو کا ایک تحفہ تھا، بلاول بھٹو نے اپنے نانا کے کارنامے کو دفن کر دیا: اسد قیصر
  • 27 ویں ترمیم سے عدالتیں انتظامیہ کے ماتحت؛ اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی، اسد قیصر
  • عافیہ کی واپسی پر حکومت کی رضا مندی خوش آئند ہے
  • سوسائٹی کی زمین پرقبضہ‘پولیس افسر کوملزمان کیخلاف انکوائری کاحکم
  • اپوزیشن کے ووٹ پر کی گئی ترمیم پائیدار نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر
  • عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر
  • سینیٹری پیڈز پر بھاری ٹیکس کے خلاف لاہور کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر
  • جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنیکی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنیکی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار