کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور پھوار سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

اولڈ سٹی ایریا، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ صدر، ایم جناح روڈ اور کیماڑی سمیت چند علاقوں میں مطلع جزوی و مکمل ابرآلود ہے۔

شہر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

کراچی میں 25 ستمبر تک شہر کا موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

آج اور منگل سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، رواں ماہ کے اختتام پر درجہ میں اضافہ اور گرمی کی شدت بتدریج بڑھے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد 

کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 پرانی لاشیں ملی ہیں جن میں سے ایک ناقابل شناخت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی اجمیر نگری میں واقعے رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش علاقہ مکینوں کی اطلاع پر نکالی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ اجمیر نگری کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جبکہ دیگر فلیٹس کے مکینوں نے بتایا کہ متوفی فلیٹ میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کروائی۔

دوسری جانب کیماڑی کے علاقے ماڑی پور میں لیاری ندی نے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔ لاش کو چھیپا ایمبولنس کے زریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش مسخ شدہ ہے اور ناقابل شناخت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہلکی بارش اور پھوار، ابر آلود موسم برقرار، 25 ستمبر تک ہلکی بارش کا امکان
  • سیلاب میں  سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا
  • کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد 
  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال، رپورٹ جاری
  • اس سال شدید سردی پڑے گی، موسم کی حیرت ناک فورکاسٹ آگئی
  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان
  • مون سون ملک کے زیادہ تر حصوں سے جا چکا
  • عالمی پانی کا نظام غیر مستحکم ہوگیا ، سیلاب اور خشک سالی کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے . عالمی موسمیاتی ادارہ
  • ملک کے بیشتر حصوں سے مون سون سسٹم ختم، پنجاب اور سندھ میں موسم کیسا رہے گا؟