پاک بھارت ایشیا کپ فائنل: ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرے نے ٹکٹوں کی قیمتوں کو نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔ 28 ستمبر کو دبئی میں شیڈول اس تاریخی مقابلے کے لیےجنرل ٹکٹ کی قیمت 131 ڈالر (تقریباً 37 ہزار روپے) جبکہ وی آئی پی سوئیٹ کا ٹکٹ 4750 ڈالر (13 لاکھ 41 ہزار روپے) تک پہنچ چکا ہے۔
پریمیئم لاؤنج اور کئی اہم کیٹیگریز کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ اسکائی باکس اور رائل باکس کی قیمتیں2 ہزار سے 4 ہزار 500 ڈالر کے درمیان ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، جس کے باعث شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت فائنل میں کل پھر ٹکرائیں گے۔
ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں ایک بار پھر ٹکرائیں گے۔ فائنل میچ کل اتوار کو کھیلا جائیگا، پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی فائنل میں جیت کیلئے پرجوش ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے کرکٹ فین نے فرمائش کر ڈالی، بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد سٹیڈیم میں فین نے حارث رؤف سے کہا اس بار بھارت کو نہیں چھوڑنا ہار کا بدلہ لینا ہے۔