26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی شاندار کامیابیاں
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیک ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان، ایس آئی ایف سی اور ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں آئی ٹی سی این ایشیا کی جدت، نیٹ ورکنگ اور کامیاب کاروباری معاہدے تاریخی کامیابی ثابت ہوئے۔
ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش ، معاشی نتائج اور سرمایہ کاروں کے لیے جامع پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں ریکارڈ 62 ہزار سے زائد شرکاء شامل ہوئے۔
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 650 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں اور سرمایہ کاری کے مشتر کہ منصوبے طے پائے اور گزشتہ سال کی کامیابیوں کی بنیاد پر حالیہ معاہدوں کا آئی ٹی برآمدات کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف دیا گیا۔
آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں 700 سے زائد کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس نے پاکستانی مصنوعات کی شاندار نمائش کی۔ 25 ممالک کے وفود کی شمولیت سے اعلیٰ سطحی B2B میچ میکنگ اور اسٹریٹجک مکالمے ہوئے۔
دفاعی شعبے کی اہمیت کے پیش نظر ایکسپو میں سرمایہ کاروں کی توجہ جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی پر مرکوز رہی۔ ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے پاکستان، ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا باب رقم کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ٹی سی این ایشیا ایس آئی ایف سی
پڑھیں:
پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-01-11
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کھیلاجارہا ہے، جہاں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تاہم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز ہی بناسکی۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم چوتھے اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے تاہم فخر زمان 18 ویں اوور میں 68 کے مجموعی اسکور پر 55 گیندوں پر 32 رنز بنانے کے بعد ہسارنگا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔گرین شرٹس کی تیسری وکٹ 76 رنز پر گری اور محمد رضوان بھی 5 رنز بنانے کے بعد ہسارنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جب کہ بابر اعظم بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور 95 کے مجموعی اسکور پر 51 گیندوں پر 29 رنز بناکر ہسارنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ایسے میں حسین طلعت اور سلمان علی آغا نے 138 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور 233 رنز تک پہنچایا، جس کے بعد حسین طلعت 63 گیندوں پر 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔دوسری جانب سلمان علی آغا ڈٹے رہے اور شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ان کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں محمد نواز بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔یوں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 299 رنز اسکور کیے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیا۔سری لنکا کی جانب وانندو ہاسارنگا نے 3 جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور مہیش تھیکشنا نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔