UrduPoint:
2025-11-11@16:30:22 GMT

یَنگو گروپ نے اپنا سپر ایپ آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں پیش کی

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

یَنگو گروپ نے اپنا سپر ایپ آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں پیش کی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء)عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یَنگو گروپ نے آئی ٹی سی این ایشیا 2025، پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا، جہاں کمپنی نے اپنا سپر ایپ متعارف کروایا اور شرکاء کو اپنے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کا براہِ راست تجربہ فراہم کیا۔وی آئی پی لاؤنج میں قائم یَنگو کے خصوصی اسٹال پر سپر ایپ نے Rides، Delivery، Shops, Ads اور B2B کے ایک مکمل پیکیج کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کیا، جس نے پاکستان کے ڈیجیٹل نظام میں نقل و حرکت کے تجربے کو ایک نئی جہت دی۔

اس نمائش نے آنے والے شرکاء کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ یَنگو ایپ کے ذریعے پیش کردہ سہولت، تیزی اور مختلف خدمات کا براہِ راست عملی تجربہ حاصل کریں۔

(جاری ہے)


یَنگو کا اسٹال، جو وی آئی پی لاؤنج میں واقع تھا، ممتاز شخصیات، صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، انوویٹرز اور طلباء کی بڑی تعداد کا مرکز رہا۔ اس موقع پر نمایاں مہمانوں میں جناب خُرّم شہزاد (مشیر وفاقی وزیر خزانہ)، بریگیڈیئر نادر (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل – SIFC)، جناب عمران یعقوب (ڈی آئی جی آئی ٹی سندھ پولیس)، لیفٹیننٹ کرنل رضوان میر (پی آر کوآرڈینیٹر SIFC)، کے علاوہ معروف میڈیا شخصیات جیسے جہاں آراء (سی ای او، کیٹالسٹ لیبز) اور ساحر لودھی بھی شامل تھے۔


یَنگو پاکستان کے کنٹری ہیڈ، مرال شریف نے کہا:
“سپر ایپ بننے کا مقصد پاکستان میں صارفین کے تجربے کو بدلنا ہے، جہاں موبلٹی، تجارت اور روزمرہ کی سہولیات ایک ہی معتبر ڈیجیٹل چھت تلے یکجا ہوں۔ آئی ٹی سی این ایشیا میں اس کا مظاہرہ کرنا، جو بلاشبہ ملک کا سب سے بڑا ٹیک پلیٹ فارم ہے، ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر ایک اسمارٹ ڈیجیٹل مستقبل تشکیل دے رہے ہیں۔”.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپر ایپ آئی ٹی

پڑھیں:

ورلڈ اسنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔

محمد آصف نے تیسرے گروپ میچ میں چین کے پلیئر پین یامنگ کو چار ۔ تین سے شکست دی، آصف نے اس سے قبل بحرین کے حبیب صباح اور سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو بھی ہرایا تھا۔

گروپ کے تینوں میچز جیت کر محمد آصف نے گروپ میں ٹاپ کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے، جبکہ پاکستان کے اسجد اقبال نے گروپ میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔

اسجد اقبال نے دوسرے گروپ میچ میں ایران کے حامد زارے دوست کو چار ۔ تین سے شکست دی۔

گروپ کے دونوں میچز جیتنے والے اسجد اپنا آخری گروپ میچ پیر کو جرمنی کے الیکزینڈر وداو سے کھیلیں گے۔

دوسری جانب پہلے میچ میں شکست کے بعد شاہد آفتاب نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا میچ جیت لیا، شاہد آفتاب نے آئل آف مین کے ڈیرل ہل کو چار ۔ ایک سے شکست دی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی پر سنگین خطرہ درپیش ہے ، اسحاق ڈار
  • پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز آج سے راولپنڈی میں شروع، شاہین کی قیادت میں فتح کی امید
  • ڈیجیٹل پاکستان کی رفتار تیز! وزیراعظم نے واضح ڈیڈ لائنز دے دیں
  • سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • ورلڈ اسنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا
  • پاکستان ریلوے نے سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے عوام کیلئے اچھی خبر
  • ہانگ کانگ سکسز: چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد
  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • ویگروگروپ کے تحت ریسرچ بیس سیمینار کا انعقاد ، زمینداروں کی شرکت