ایشیا ء کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ایشیا ء کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز
ممبئی(آئی پی ایس )سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان جو اکثر پاکستانی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اب بنگلادیش کے خلاف میچ میں کم ٹوٹل کا دفاع کرنے پر انہوں نے پاکستان ٹیم کی تعریف کی ہے۔جمعرات کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے بنگلادیشی بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں پاکستان کی بولنگ لائن کی تعریف کی۔ ایشیا کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیعرفان نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ کو بھی سراہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کم بیک کیا ہے، بھارت سے شکست کے بعد گرین شرٹس نے سپر ف4 مرحلے میں سری لنکا اور پھر بنگلادیش کو ہرایا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔اتوار کو ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل 48 گھنٹے میں صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ کر سکتا ہے، گریٹا تھنبرگ کا ویڈیو پیغام اسرائیل 48 گھنٹے میں صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ کر سکتا ہے، گریٹا تھنبرگ کا ویڈیو پیغام صدر مملکت کا حالیہ دورہ چین، جدید لڑاکا جے 35 بارے بریفنگ لی: سلیم مانڈوی والا بھارتی فضائیہ نے اڑتے تابوت کہلائے جانیوالے MiG-21 طیاروں سے بلآخر جان چھڑالی دوکانداروں ، کاروباری شخصیات کو ناجائز تنگ کرنے اور فائر سیفٹی کے نام پر تنگ کرنے بار ہوش ربا انکشافات ،، ایڈیشنل ڈائریکٹر عماد... سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں ہے، خواجہ آصف ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز، محفوظ فیصلہ 90 روز میں لازمی سنانے کی تجویز
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کپ میں شاندار کم بیک ٹیم کی تعریف عرفان پٹھان
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن ثابت ہوا، جس میں فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں شاندار 121 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آغاز سے ہی آسٹریلوی باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ خواجہ نافع نے برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 50 رنز کی نصف سنچری مکمل کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
جواب میں آسٹریلیا نے بھرپور مزاحمت کی اور میچ کو آخری گیند تک لے گئی، تاہم وہ ہدف سے صرف ایک رن پیچھے رہ گئی۔ آسٹریلوی ٹیم 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، جہاں شائقین کو ایک اور دلچسپ مقابلے کی امید ہے۔