لاہور میں اندرون شہر سرکلر گارڈن کو اصل صورتحال میں بحال کرنے کے لیے مارکیٹوں کو شفٹ کرنے اور پارکنگ پلازے انڈر گراؤنڈ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازوں اور مارکیٹس بنانے پر 24ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے لیے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تخمینہ لاگت تیار کر لیا۔

ڈی سی لاہور کے مطابق حکومت پنجاب سے باقاعدہ منظوری بعد جلد ٹینڈرز پراسس مکمل کرکے کام شروع کیا جائے گا۔ اندرون شہر سرکلر گارڈن میں قائم نصف درجن سے زائد مارکیٹوں کو شفٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انڈر گراونڈ بننے والے پلازوں میں کم و بیش 3ہزار دکانیں بنیں گی جبکہ مارکیٹوں کے باہر پارکنگ اسٹینڈز کو بھی انڈر گروانڈ پلازوں میں شفٹ کیا جائے گا۔

انڈر گراونڈ پارکنگ اسٹینڈز میں چار ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا بندوبسنت کیا جائے گا، تین انڈر گراؤنڈ پارکنگ اور دکانیں نواز شریف اسپتال کی جانب تعمیر ہوں گی۔

انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازے و مارکیٹس پر آنے والے اخراجات کے تخمینہ لاگت کے لیے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

ڈی سی لاہور سید موسی رضا کا کہنا ہےکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے 24ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے اور رقم کے حصول کے لیے حکومت پنجاب سے جلد منظوری لی جائے گی اور پلازوں کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز جاری کرنے کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا جائے گا کے لیے

پڑھیں:

اقوام متحدہ اجلاس؛ اسحاق ڈار کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری جنگ بندی کرائی جائے اور امدادی سامان و ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور 10 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کے باعث انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے دو ریاستی حل پر کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مختلف ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا انصاف اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی عکاسی کرتا ہے۔

 انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان ان ابتدائی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا۔اسحاق ڈار نے زور دیا کہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری انسانی وقار کے تحفظ، انصاف اور جوابدہی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بیانات کا وقت ختم ہو چکا ہے، اب عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور کو سموگ فری بنانے کا عزم، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
  • پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • آئین اصل شکل میں بحال کیا جائے،محمود اچکزئی،جینے کا حق بھی نہیں دے رہے،اسد قیصر
  • ہمارا فلسطین کو تسلیم کرنیکا کوئی منصوبہ نہیں، پولینڈ
  • ملک میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، محمود خان اچکزئی
  • ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے: محمود خان اچکزئی
  • اقوام متحدہ اجلاس؛ اسحاق ڈار کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب
  • کے الیکٹرک کا 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنیکا اعلان