آزاد کشمیر سے ظلم کے ہر نشان کو مٹادیںگے‘ ڈاکٹر محمد مشتاق
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-17
اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں آزاد کشمیر سے ظلم کے ہر نشان کو مٹادیںگے، پیپلزپارٹی ، ن لیگ ا ورپی ٹی آئی نے بیس کیپ کو تماشا بنادیا،حکو مت میں بھی ہیں اور اپوزیشن میں بھی ہیںیہ کیسے لوگ ہیںآزا د کشمیرکے 45لاکھ عوام شہدا اور غازیوں کے ورثا ہیںان سے کھلواڑ بند کیاجائے، بارلیاں لگانے والی پارٹیاں اور موروثی قیادت عوامی مسائل حل کرانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،جماعت اسلامی بیس کیمپ کے قومی تشخص کی بحالی عوامی مسائل کے حل اور کشمیرکی آزادی کے محاذ پر جدوجہد کررہی ہے۔ان خیالات کااظہارانھوںنے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ موجودہ اسمبلی کے ہر رکن نے 4پرس میں 3 بار اپنی سیاسی وابستگیاں تبدیل کی ہیں اور اب چوتھی بار تبدیل کرنے جارہے ہیں،ایسے ارکان اسمبلی عوامی مینڈیٹ کھو چکے ہیں ،وزیر اعظم اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں،انھوںنے کہاکہ نریندرمودی حملے کامنصوبہ بنارہاہے اور بیس کیمپ کی اسمبلی اقتدار اقتدار کھیل رہی ہے ،نوجوان بے روزگار ہیں مریضوںکو ادویات نہیں مل رہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے میرٹ کاقتل عام ہے،کرپشن عام ہے،جماعت اسلامی فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت کو بدلنے کے لیے میدان میں نکلی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔