13 آبان، ظلم کے خلاف عوامی مزاحمت اور بیداری کی علامت ہے، دفاع مقدس کا قومی میوزیم
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
جاری کردہ بیان میں میوزیم نے ملک کے اساتذہ، والدین، اسکالرز اور ثقافتی امور کے مسئولین اور ماہرین سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل میں تاریخی و انقلابی شعور کو گہرا کریں تاکہ انقلابِ اسلامی کی قیمتی میراث ہمیشہ محفوظ و تابندہ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں اسلامی انقلاب و دفاعِ مقدس کے قومی میوزیم نے یومِ اللہ ۱۳ آبان، یومِ ملّی مبارزه با استکبارِ جهانی اور یومِ دانشآموز (طلبہ کا دن) کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس تاریخی اور حماسی دن کو ایران کی سربلند ملت، بالخصوص نوجوان نسل کو مبارک باد پیش کی ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق میوزیم دفاع مقدس کا اس مناسبت سے جاری کردہ بیان حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۳ آبان ہمیں اُس عوامی مزاحمت اور ظلمستیزی کی یاد دلاتا ہے جس کے ذریعے ملتِ ایران نے، اسلامِ نابِ محمدی ﷺ کی تعلیمات اور امام خمینیؒ کی قیادت سے الہام لے کر استکباری نظام کے مقابل ڈٹ کر کھڑے ہونے کا عزم کیا، اور ثابت کیا کہ آزادی و استقلال قربانی اور آگہی سے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ظلم، تجاوز اور سامراجی پالیسیوں کے مقابل اپنی اصولی و انقلابی موقف پر قائم ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انقلابِ اسلامی کے ضدِ استکباری پیغام کو آج اور آنے والی نسلوں تک پہنچانا ایک ملی و اخلاقی فریضہ ہے۔
اسلامی انقلاب و دفاعِ مقدس کا میوزیم اپنی ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا صلاحیتوں کے ذریعے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ انقلابی اور مؤمن نوجوانوں کی بصیرت، شجاعت اور استقامت کا بیانیہ مؤثر انداز میں بیان کرے گا، ان نوجوانوں کا جنہوں نے ۱۳ آبان کو اپنے خون سے "مرگ بر آمریکا" کا نعرہ تاریخ میں جاوداں کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ آج کی دنیا کے پرآشوب حالات میں استکبار کے خلاف جدوجہد محض ایک نعرہ نہیں، بلکہ انسانی کرامت، قومی خودمختاری اور سچائی کے دفاع کا باشعور راستہ ہے۔ میوزیم نے تمام طبقاتِ عوام، خصوصاً طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انقلابِ اسلامی کے مفاہیم اور عالمی استکبار کے مقابل مزاحمت کو درست انداز میں سمجھائیں۔
مزید کہا گیا کہ ایران کے موجودہ نوجوان، طلبہ اور دانشجویان ایمان، علم اور خوداعتمادی کے ساتھ اسی روشن راہ پر گامزن ہیں، انہوں نے مقاومت، ترقی اور عزتِ ملّی کا پرچم بلند رکھا ہے اور یہ ظاہر کر دیا ہے کہ آزادی و عدالت کی راہ ابھی جاری ہے۔ آخر میں بیان میں شہداء طلبہ بالخصوص 12 روزہ دفاعِ مقدس کے شہید طلبہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اور اس امر پر زور دیا گیا کہ دشمن کی ثقافتی و میڈیا سازشوں کے مقابل بیداری و بصیرت ناگزیر ہے۔ میوزیم نے ملک کے اساتذہ، والدین، اسکالرز اور ثقافتی امور کے مسئولین اور ماہرین سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل میں تاریخی و انقلابی شعور کو گہرا کریں تاکہ انقلابِ اسلامی کی قیمتی میراث ہمیشہ محفوظ و تابندہ رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔