پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کی ونڈ شیلڈ پھرٹوٹ گئی؛ جدہ میں گراؤنڈ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈشیلڈ ایک بار پھرٹوٹ گئی۔ جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بوئنگ777کی ونڈشیلڈ پہلی مرتبہ جمعرات کو34ہزارفٹ کی بلندی پر ٹوٹی، بوئنگ طیارے پر لگائی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔ ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئی ہیں۔
متاثرہ طیارے کی ونڈشیلڈ ہائی اسپیڈ ٹیپ سے جوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں نئی ونڈشیلڈ کے بجائے گراؤنڈ طیارے پر لگی ونڈشیلڈ نکال کر لگائی گئی۔
ذرائع کے مطابق طیاروں کی بدحالی اور اسپیئر پارٹس نہ ہونے سے متعلق انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی فوجی اڈے پر مشکوک پیکٹ کھلنے سے متعدد اہلکار بیمار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن کے میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر ایک مشکوک پیکٹ پہنچنے کے بعد صورتحال خوفناک حد تک تبدیل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پیکٹ کھولنے پر اندر سے سفید پاؤڈر نکلا اور یہ پاؤڈر کئی افراد کی طبیعت خراب ہونے کا سبب بنا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت ایک عمارت کو خالی بھی کرا دیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ وہی فوجی اڈہ ہے جہاں صدر، نائب صدر اور کابینہ ارکان اکثر دورہ کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعے سے ایک روز قبل اسی فوجی اڈے میں موجود تھے۔