کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام فعال ہے اور تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت تمام اشاریے بہتر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اس بار ہم ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دی اکانومسٹ کو انٹرویو
انہوں نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس وصول نہ کرے تو مراعات اور تنخواہیں دینا ممکن نہیں، اس وقت 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری ملازمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن انتشار سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو وارننگ، علی امین کی نوکری بچ گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان کے خواب کا تعلق بھی کشمیر سے ہے اور فوج میں بڑی تعداد میں کشمیری افسران اور جوان شامل ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
امریکا، چین، ترکیے، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی مذمت
ویب ڈیسک : مریکا، چین، ترکیے، برطانیہ، یورپی یونین، فرانس، آسٹریلیا اور قطر نے اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔
پاکستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہم دردی کا اظہار کرتے ہیں۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں خودکش حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترکیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے سے آگاہ ہیں ، ہماری ہمدردیاں حملے میں مارے گئے لوگوں کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔
یورپی یونین نے بیان میں کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ فرانسیسی سفارت خانے نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد
آسٹریلین ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد خود کش حملےکے بعد پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر اسلام آباد اور وانا میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے ۔