امان بادشاہ کے پوتے معاذ ساجد کی تکمیل حفظ پر تقریب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق سینئر نائب صدر مرحوم امان بادشاہ کے پوتے اور ساجد امان کے صاحبزادے ساجد امان کے بیٹے معاذ ساجد کے حفظ قرآن کی تقریب فور اسٹار ہال انچولی واٹر پمپ چورنگی میں منعقد ہوئی۔ معاذ ساجد نے مدرسہ عمر فاروق کریم آباد میں قاری عاشق کی نگرانی میں حفظ مکمل کیا۔ تقریب میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے خصوصی طور پر شرکت کی اور معاذ ساجد اور ان کے والد ساجد امان کو مبارک باد بھی پیش کی۔ قاسم جمال نے معاذ ساجد کو قرآن مجید کا تحفہ بھی پیش کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور، صوبائی وزیر لیبر سے کامیاب مذاکرات کے بعد اساتذہ کا دھرنا ختم
لاہور:پنجاب کے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے کے خاتمے کے بعد، صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے سول سکرٹریٹ میں اساتذہ و ملازمین کے نمائندگان سے مذاکرات کیے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں صوبائی وزیر نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ نے اساتذہ سے کہا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کل اساتذہ کے نمائندگان ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کریں گے۔
وزیر لیبر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیشہ ملازمین کے مسائل کو اہمیت دیتی ہے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اساتذہ نے وزیر لیبر کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اور یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا۔