عالمی ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا نیا ڈیزائن ماڈل متعارف کرا دیا ہے جو پرتوں اور فارمیٹس کو بہتر طور پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ماڈل میں جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو کینوا کے پورے پلیٹ فارم پر فعال ہیں۔

کینوا کے مطابق یہ نیا ماڈل کینوا کے اپنے ڈیزائن عناصر پر تربیت یافتہ ہے اور صارفین کو ایڈیٹ ایبل ڈیزائنز تخلیق کرنے کی سہولت دیتا ہے جن میں مختلف لیئرز اور آبجیکٹس شامل ہوں گے، نہ کہ صرف سادہ تصاویر۔ یہ ماڈل پریزنٹیشنز، سوشل پوسٹس اور ویب سائٹس جیسے مختلف فارمیٹس کی مکمل سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیگما اور گوگل میں شراکت، جیمنی اے آئی اب ڈیزائن پلیٹ فارم کا حصہ

کینوا کے گلوبل ہیڈ آف پراڈکٹ رابرٹ کاوالسکی نے بتایا کہ کمپنی کا مقصد صارفین کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ صرف ایک پرامپٹ سے ڈیزائن کا آغاز کریں اور پھر خود اسے اپنی مرضی کے مطابق بہتر بنائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کینوا نے اپنا اے آئی اسسٹنٹ بھی اپ گریڈ کیا ہے جو اب پورے انٹرفیس پر دستیاب ہے اور 3ڈی آبجیکٹس بنانے، یہ ماڈل مواد تجویز کرنے اور مختلف آرٹ اسٹائلز کی نقالی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید یہ کہ کینوا نے اپنے ایپ بلڈنگ ٹولز اور اسپریڈشیٹ فیچرز کو بھی ضم کردیا ہے جس سے صارفین ڈیٹا سے براہِ راست ویزول ویجٹس تیار کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ذہنی مسائل میں مصنوعی ذہانت کا کردار، ماہرین نے خبردار کردیا

کینوا نے اپنی نئی آل اِن ون مارکیٹنگ پلیٹ فارم کینوا گرو بھی لانچ کی ہے، جو اینالیٹکس، مواد کی تخلیق اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست پبلشنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ فیچر اشتہاری اینالیٹکس اسٹارٹ اپ میجک بریف کے حصول کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید نئے فیچرز میں فارم کریشن، برانڈیڈ مارکیٹنگ ای میلز کی ڈیزائننگ، اور ایفینیٹی سوٹ کی مفت دستیابی شامل ہے۔ کینوا نے اپنے انٹرفیس کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ ویکٹر، لی آؤٹ، پکسل اور دیگر ڈیزائن خصوصیات کو یکجا کر کے صارفین کو زیادہ ہموار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اے آئی فیچرز ڈیزائن ماڈل کینوا مصنوعی ذہانت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے ا ئی فیچرز ڈیزائن ماڈل کینوا مصنوعی ذہانت پلیٹ فارم کینوا نے کینوا کے اے ا ئی

پڑھیں:

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکمل

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز

لیون ویروئے فرنینڈس کا “حبیبی اور حبیبتی” ڈیزائن فاتح قرار
دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے زیرِ اہتمام ماسکوٹ ڈیزائن مقابلے کا نتیجہ جاری کر دیا گیا۔ اس تخلیقی مقابلے میں لیون ویروئے فرنینڈس کے ڈیزائن “حبیبی اور حبیبتی” کو فاتح قرار دیا گیا، جو اب لیگ کے سرکاری ماسکوٹ کے طور پر آئندہ سیزنز میں پیش کیا جائے گا۔

یہ منفرد مقابلہ 4 جولائی سے 21 ستمبر تک جاری رہا، جس میں متحدہ عرب امارات کے مختلف اسکولوں کے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ ہزاروں انٹریز موصول ہوئیں، جنہوں نے نوجوان نسل کے اندر کرکٹ کے شوق، تخلیقی صلاحیتوں اور جوش و خروش کو اجاگر کیا۔فاتح ماسکوٹ کا شاندار انکشاف انڈین ہائی اسکول، عود میثا، دبئی میں ایک رنگارنگ تقریب میں کیا گیا، جہاں لیون ویروئے فرنینڈس کے ڈیزائن کو عملی شکل میں پیش کیا گیا۔ تقریب میں طلبا، اساتذہ اور کرکٹ کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم تمام شرکا کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنی تخلیقی کاوشوں سے اس مقابلے کو کامیاب بنایا۔

ہمارے نزدیک ہر شریک ایک فاتح ہے۔ اس مقابلے نے امارات میں کرکٹ کے فروغ اور مختلف قومیتوں کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کیا ہے۔انڈین ہائی اسکولز گروپ کے سی ای او شری پونیت ایم کے واسُو نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے ساتھ ہمارا اشتراک طلبا کے لیے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ عالمی معیار کی کرکٹ کے ساتھ ساتھ کھیل کے اندر پوشیدہ اقدار نظم و ضبط، قیادت، ٹیم ورک اور صبر کو بھی سیکھ سکیں۔ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کا چوتھا سیزن 2 دسمبر 2025 کو یو اے ای نیشنل ڈے (عید الاتحاد) کے موقع پر ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا، جبکہ فائنل میچ 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ شائقین ورجن میگا اسٹورز کے آن لائن پلیٹ فارم (tickets.ilt20.ae) سے ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور امریکہ کو مختلف سطحوں پر رابطے برقرار رکھنے چاہیے ، چینی صدر ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ، پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پنڈی ٹیسٹ پروٹیز کے نام، سیریز 1-1 سے برابر ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں بڑے نام ایکشن کے لیے تیار ،ہربھجن سنگھ، کیرون پولارڈسمیت عالمی اسٹارز شامل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • فارم 47 کے حکمران اپنی حکمرانی بچانے میں مصروف ہیں، پشتونخوا میپ
  • کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے
  • واٹس ایپ میں پاس کیز فیچر متعارف، بیک اپ تک رسائی مزید آسان
  • یوٹیوب میں غیر معیاری ویڈیوز فوری بہتر بنانے کے لیے نیا اے آئی فیچر متعارف
  • نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ میں جدید فیچرز متعارف کرا دیے
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکمل
  • واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی
  • ٹک ٹاک صارفین کے لیے نئے سبسکرپشن ماڈل سے زیادہ کمائی کا امکان
  • فیس بک نے خاموشی سے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا