شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کر گئیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، شہید ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، قوم ارشد شریف اور اُن کی عظیم والدہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارشد شریف کی والدہ
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔