اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)صدر آصف  علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ 

شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا  ہے۔ 

مسلم لیگ کی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ ممبران میں رانا ثناء اللّٰہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ 

پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کر سکتا ہوں، لیکن فی الحال مجھےکچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ

پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کردی ہے۔

دوسری جانب اس معاملے سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نمبرز پورے ہوتے ہیں تو حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہماری ابتدائی مشاورت ہوگئی جبکہ حتمی فیصلہ فائنل میٹنگ میں ہوگا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

قطر و پاکستان خوشحال مستقبل کیلئے کام کرنے پر پُرعزم ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مشترکہ خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قطر کے قومی دن پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امیر قطر کی قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہبازشریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کا پر عزم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت باعث مسرت ہے، پاکستان کے قطرکے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی ترقی کیلئے دہشتگری کا خاتمہ ناگزیر ہے، شہباز شریف
  • حکومت سیاسی انتقام، کارروائی پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم
  • قطر و پاکستان خوشحال مستقبل کیلئے کام کرنے پر پُرعزم ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
  •  خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی، مصدق ملک کا دعویٰ
  • الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے بذریعہ خورشید شاہ و ندیم چن پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر کی تھی: مصدق ملک
  • پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی، مصدق ملک
  • سندھ حکومت نے تمام کاموں کی ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
  • سارک کا احیا: پاکستان نے ایران اور چین کو منصوبے کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کردی
  • حادثات و گٹروں کے سانحات پر سیاست