اسلام آباد :۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسین کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں ان ہاﺅس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور آزادکشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری یاسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

چوہدری یاسین نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب امیدوار ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر مستعفی نہ ہوئے تو تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار و انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے، بلاول بھٹو

انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئیے ہم قانون کی حکمرانی کو مضبوط کریں، آزادی کا تحفظ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کو جمہوریت کی روح قرار دیتے ہوئے ہر پاکستانی کے وقار، آزادی اور مساوی حقوق کیلئے اپنی جماعت کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسانی حقوق کا دن مطالبہ کرتا ہے کہ حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی مراعات یا طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے ملتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی زیرِ قیادت پارٹی کی جدوجہد کی تاریخی لیگیسی کو اجاگر کرتے ہوئے تمام اداروں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ شہری آزادیوں کے محافظ بنیں، امتیاز کا خاتمہ کریں اور جامع معاشرتی و معاشی ماحول تشکیل دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئیے ہم قانون کی حکمرانی کو مضبوط کریں، آزادی کا تحفظ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کے حوصلے کو قوم کا ضمیر قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی ایک ایسے حقوق پر مبنی اور انسان دوست پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، جہاں خواتین، بچے، اقلیتیں، خصوصی افراد، مزدور اور کمزور طبقات وقار، تحفظ اور مواقع کے ساتھ زندگی گزاریں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی
  • صدرِ مملکت آصف زرداری آج لاہور پہنچیں گے، دو روزہ قیام متوقع
  • حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار و انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے، بلاول بھٹو
  • ای سی سی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی
  • معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو یورپ کا ڈپٹی سیکریٹری نامزد کر دیا گیا
  • وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی
  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
  • سندھی ثقافت پاکستانی گلدستے میں خوش رنگ پھول، بلاول بھٹو