آزاد کشمیر: پی پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلسل تبدیلیاں، چوتھی بار شیڈول بدل گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا مقام اور وقت چوتھی بار تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی پارلیمانی گروپ کا اجلاس آج شام زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے، جس میں بلاول بھٹو اور فریال تالپور بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے ارکان اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے اور نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ وزارت عظمیٰ کے لیے مطلوبہ ارکان اسمبلی کی تعداد پوری کرنے کے لیے فریال تالپور کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں، اور اگر 27 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی تو آج نئے وزیر اعظم کا نامزد ہونا ممکن ہے۔
اس حوالے سے صدر پیپلزپارٹی چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب کو وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار کے طور پر زیر غور رکھا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ: عمران خان سے ملاقات کے لیے ورکرز کو اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں جائیں گے تو ہی اسپیکر کو اپنا پیغام دے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں محمود خان چکزئی اور قائدین نے اسپیکرکو اپنا موقف بتانے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی میں جانے کی ہدایت کی، پارلیمانی پارٹی ہدایات کی روشنی میں تمام دستاویزات اسپیکر چیمبر میں پہنچائیں گے۔