بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی کوہلی نے سری لنکا کے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ اب ان سے آگے صرف لیجنڈ سچن ٹنڈولکر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی تازہ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (SCG) میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 47ویں اوور میں 236 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارتی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

جواب میں بھارت نے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا۔ شبمن گل اور کپتان روہت شرما نے ابتدائی شراکت میں 69 رنز جوڑے، تاہم 11ویں اوور کی تیسری گیند پر روہت آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر ویرات کوہلی میدان میں آئے تو پورا اسٹیڈیم کھڑا ہوکر بھارتی اسٹار کا استقبال کرنے لگا۔ انہوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر سنگل لے کر اس سیریز کا پہلا رن بنایا اور ہوا میں مکا لہرا کر جشن منایا۔

ابتدائی محتاط آغاز کے بعد کوہلی نے اپنی مخصوص ون ڈے بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اسٹرائیک روٹیٹ کرتے ہوئے اور وقفے وقفے سے باؤنڈریز لگا کر اننگز کو مستحکم بنایا۔ روہت کے ساتھ مل کر انہوں نے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

54 رنز کے اسکور پر پہنچتے ہی ویرات کوہلی نے ایک تاریخی اعزاز اپنے نام کیا۔ اب وہ 14 ہزار 255 رنز کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے 18 ہزار 426 رنز بنائے تھے۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست سچن ٹنڈولکر (بھارت) – 463 میچز، 18 ہزار 426 رنز، اوسط 44.

83 ویرات کوہلی (بھارت) – 305 میچز، 14 ہزار 255* رنز، اوسط 57.71* کمار سنگاکارا (سری لنکا) – 404 میچز، 14 ہزار 234 رنز، اوسط 41.98 رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) – 375 میچز، 13 ہزار 704 رنز، اوسط 42.03 سنتھ جے سوریا (سری لنکا) – 445 میچز، 13 ہزار 430 رنز، اوسط 32.36

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاپ فائیو میں شامل کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی واحد بلے باز ہیں جن کی بیٹنگ اوسط 50 سے زیادہ ہے، جو ان کی غیر معمولی مستقل مزاجی اور کلاس کا مظہر ہے۔

بھارت یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہا، اس طرح ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں واحد بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے کامیاب چیزز میں 6 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں، اس طرح کوہلی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ جدید کرکٹ کے سب سے بڑے بیٹنگ لیجنڈ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آسٹریلیا بھارت زیادہ رنز سچن ٹنڈولکر سنگاکارا ون ڈے کرکٹ ویرات کوہلی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا بھارت زیادہ رنز سچن ٹنڈولکر سنگاکارا ون ڈے کرکٹ ویرات کوہلی سب سے زیادہ رنز بنانے والے سچن ٹنڈولکر ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ کوہلی نے بلے باز

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی