بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات: بھارت سے 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
راؤ دلشاد:بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں، اور 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔
سکھ یاتری 10 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، اس دوران وہ جنم استھان ننکانہ صاحب، حسن ابدال پنجہ صاحب، کرتارپور صاحب اور لاہور میں واقع ڈیرہ صاحب پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا، یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتری پاکستان پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ بیساکھی میلے کے موقع پر رواں سال 5 ہزار 800 یاتریوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکھ یاتری
پڑھیں:
فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اب فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر کی کمی سے 4095 ڈالر ریکارڈ ہوئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کی کمی سے 5067 روپے ہو گئی۔