گورَو کھنّا نے بگ باس 19 کا ٹائٹل جیت لیا، کتنی انعامی رقم ملے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
بگ باس 19 کا بڑا فائنل اختتام پذیر ہوگیا جس میں گورَو کھنّا نے 15 ہفتوں پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد ٹرافی اپنے نام کرلی۔
اتوار کی شب ہونے والے فائنل میں میزبان سلمان خان نے گورَو کھنّا کو فاتح قرار دیتے ہوئے انہیں ٹرافی، 50 لاکھ روپے انعامی رقم اور ایک نئی کار سے نوازا۔ فرحانہ بھٹ رنر اپ رہیں۔
فائنل میں پہنچنے والے پانچ حتمی امیدواروں میں گورَو کھنّا، فرحانہ بھٹ، پرنیت مورے، تانیا مِتّل اور امال ملک شامل تھے۔
گورَو نے اپنی بردباری، تحمل اور باوقار رویے کے ذریعے فیورٹ قرار دیے جانے والے امیدواروں کو پیچھے چھوڑا جن کی تعریف سلمان خان بھی بارہا کرتے رہے۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ گورَو کھنّا اس سے قبل 2025 کا ’سیلیبریٹی ماسٹر شیف‘ ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں اور 20 لاکھ روپے انعام حاصل کرچکے ہیں۔
وہ ڈرامہ سیریل ’’انُوپما‘‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔ بگ باس 19 کی جیت کے بعد توقع ہے کہ وہ ٹیلی ویژن انڈسٹری کے پسندیدہ ترین ستاروں میں مزید مضبوط مقام حاصل کرلیں گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل گور و کھن ا
پڑھیں:
نیب نے سندھ سے متعلق 166 کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کر دیے
فائل فوٹوقومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ سے متعلق 166 کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کر دیے، نیب سے اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل ہونے والے کیسز میں 107 ریفرنسز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سے اینٹی کرپشن کو 28 انویسٹی گیشن بھی منتقل کی گئی ہیں، نیب سے بھیجے گئے کیسز سندھ کے محکمہ خوراک، بلدیات، ثقافت سے متعلق ہیں۔
نیب کی جانب سے منتقل ہونے والے کیسز میں محکمہ ریونیو، خصوصی تعلیم سے متعلق بھی ہیں، منتقل کیسز میں 52ریفرنسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، نیب سے منتقل 64 کیسز کا مکمل ریکارڈ ابھی تک اینٹی کرپشن کو فراہم نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے کرپشن کی 711 شکایات بھی اینٹی کرپشن کو منتقل کیا گیا ہے، کرپشن کے ان کیسز کی مزید تحقیقات اینٹی کرپشن سندھ کرے گا، نیب سے منتقل ہونے والے کیسز میں 31 انکوائریز بھی شامل ہیں، تمام کیسز نیب کراچی اور سکھر دفاتر سے بھجوائے گئے ہیں۔